ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق شام میں گذشتہ روز نئے آئين کے مطابق عام انتخابات ہوئے ہیں جن میں چھ ہزار آٹھ سو تین امیدواروں نے حصہ لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شام کے عام انتخابات میں صبح سات بجے سے رات کے دس بجے تک ووٹنگ ہوئي۔ نیوز ایجنسیوں کی رپورٹوں کے مطابق شام کے عوام نے ملک کے پہلے پارلیمانی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ شام کے امور میں عرب لیگ اور اقوام متحدہ کے نمائندے کوفی عنان آج شام کے بارے میں سلامتی کونسل کو جامع رپورٹ پیش کریں گے۔ بعض سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ بعض ممالک کوفی عنان کے منصوبے سے غلط فائدہ اٹھا کر دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کر رہے ہیں۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ لبنان کی سیکورٹی فورس نے کئي گاڑیوں سے جنگي گولیوں کی کھیپ برآمد کی ہے جو شام میں سرگرم عمل دہشت گردوں کے لئے بھیجی جارہی تھیں ۔ طرابلس بندرگاہ سے ان گاڑیوں کو ضبط کیا گيا ہے۔
اس سے قبل بھی لبنانی سکیورٹی فورس نے ایک بحری جہاز سے ایک سو پچاس ٹن اسلحہ پکڑا تھا جو شام میں دہشتگردوں کے لئے لے جایاجارہا تھا۔ شام میں امریکہ اور اس کے عرب اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد سرگرم عمل ہیں۔....... /169